تدریجی ارتقا
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - مرحلے وار ترقی، درجہ بدرجہ آگے بڑھنا۔ "سیاسی اصلاحات کا نفاذ صرف تدریجی ارتقا کے منظم عمل کے طور پر ہی کرسکتے ہیں۔" ( ١٩٣١ء، خطبات اقبال، ٧٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'تدریجی' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'ارتقا' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣١ء میں "خطبات اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مرحلے وار ترقی، درجہ بدرجہ آگے بڑھنا۔ "سیاسی اصلاحات کا نفاذ صرف تدریجی ارتقا کے منظم عمل کے طور پر ہی کرسکتے ہیں۔" ( ١٩٣١ء، خطبات اقبال، ٧٧ )
جنس: مذکر